ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کے میں گورنر راج لگا کر پی ٹی آئی والوں کے عقل ٹھکانے لگا دیں گے، رانا تنویر

نارنگ منڈی :وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار  رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں پاگل پن ہے جو فاشسٹ ذہنیت کی عکاسی ہے، وزیراعلی کے پی کے چڑھائی کا شوق پورا کر لیں، اگلے روز گورنر راج لگا کر عقل ٹھکانے لگا دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے کہا کہ بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اینڈ کمپنی پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آئی، اب پاؤں پڑنے کی کوشش میں ہے، پی ٹی آئی جب تک سیاسی سوچ پیدا نہیں کرے گی اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس میں تمام قوتوں نے ملکر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کا اعادہ کیا ہے، افواج پاکستان عوامی حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں، 3بلین ڈالر کے بلاسود قرضے حاصل کرنے والوں کے نام سامنے آنے چاہئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں