English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی آئی خان :3 دہشتگردوں کی سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی پر فائرنگ

ڈی آئی خان: سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی پر موٹرسائیکل سوار 3دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

ڈیرہ اسمائیل خان پولیس کی جانب سے دیئے گئے بیان  کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تینوں دہشتگرد مارے گئے۔

زرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی مخبر کی اطلاع پر کی گئی تھی ۔ ناکہ بندی اُسی مقام پر قائم کی گئی تھی جہاں سے چند روز قبل ایڈیشنل  سیشن جج شاکر اللہ مروت کو اغوا کیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق مرنیوالے دہشتگردوں کے قبضہ سے 9 دستی بم‘ کلاشنکوف‘ میگزین‘ مختلف موبائل فونز اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ۔

دوسری جانب  ٹانک میں پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ کردیا ۔ جبکہ حملہ آوروں نے ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی پر نشانہ بنایا ۔

ٹانک پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس وین پر حملہ پنگ کے علاقہ گلڑا خلہ میں کیا ،  فائرنگ کا تبادلہ جاری بھاری پولیس نفری روانہ کردی گئی ، پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے