English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میڈیا میں نہیں بتا سکتا، ایک نئی جنگ شروع ہونے والی ہے، اسد قیصر

judicial commission

 پشاور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کے رہنما اسد قیصر  نے کہا ہے کہ میڈیا میں نہیں بتا سکتا، ایک نئی جنگ کی شروعات کی جا رہی ہے، پہلے ہی جہاد کی جنگ نے ہمیں کلاشنکوف کا تحفہ دیا، دہشت گردی کی جنگ میں پختونوں کا نقصان ہوا لیکن ہم مزید جنگوں کا ایندھن بننا نہیں چاہتے، اس لئے اگر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پورے ریجن کو اٹھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ  مذاکرات تو اس سے ہو سکتے ہیں جس کے پاس منڈیٹ ہو، کوئی مفاہمت نہیں ہو گی بلکہ قانون کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کریں گے، صوبائی حکومت کو مشورہ دوں گا کہ فنڈز کے معاملے پر عدالتی راستہ اختیار کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پختونوں کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے، انضمام کے بعد کے بعد وفاق سے کوئی فنڈ نہیں ملا، افغانستان کے ساتھ حالات خراب ہیں چمن پر دھرنا ہو رہا ہے، ابھی تک کوئی مذکرات کے لیے نہیں گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے