English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر سے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

سردار سلیم حیدر کے حلف اٹھانے کے بعد تقریب میں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے