English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کی رانا ثنا کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رانا ثنا یا شہباز شریف سے باتیں کون کروا رہا ہے ان کے پاس تو دینے کو کچھ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان  نے کہا کہ بات چیت انہی سے ہوگی جو طاقت کا منبع ہیں،  جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کی طرف سے کوئی انکار نہیں، انکار اقرار میں بدلتے ہیں بالکل بدلے گا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اور شہباز شریف  ڈمیز ہیں بات ان سے ہوگی جن کے پاس طاقت ہے، ہمیں ان دونوں کے ذریعے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں، یہ افراد ان ہی کی ایما پر بات کر رہے ہیں، وہ لوگ سیاسی طور پر بات چیت کو کور دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے