ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم 5 بڑے شعبوں پر مکمل عائد کرنے کیلیے ڈیڈ لائن

Pakistan and the IMF

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس  سسٹم کو 5 بڑے شعبوں میں مکمل طور پر عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا  دائرہ 5 بڑے شعبوں پر مکمل طور پر عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آئندہ مالی سال میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل نصب کرنے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوسرے روز ایف بی آر حکام نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے لیے حکومتی فیصلوں اور اقدامات کے علاوہ تاجروں کے لیے اسکیم اور ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایف بی  آر حکام نے بتایا کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد تاجر دوست ایپ اسکیم کے تحت اپنا اندراج کروا چکے ہیں۔

بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف جائزہ مشن کو 5 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ نان فائلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں تمباکو، چینی، سیمنٹ اورمشروبات سمیت 5 شعبوں میں نافذ کیے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے سسٹم میں خرابیوں پر اظہار تشویش کیا گیا، جس پر حکام نے خرابیوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے متعلق بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں