English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے:وزیر اعظم

مظفر آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے بہترین مشورے دیے، فوری طور پر 23 ارب روپے کا مالی تعاون کا پیکج تیار کیا ،آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے

مظفر آباد میں آزاد حکومت جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہا کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین اپنے مطالبات کیلئے پُرامن احتجاج کررہے تھے ، پچھلے دن بہت تشویشناک تھے، کوئی شک نہیں کہ جو تحریک چلی تھی ان مظاہرین میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل تھے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان شرپسند عناصر کا مقصد آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ، انسانی جانوں کا ضیاع اور جلاؤ گھیراؤ تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور کچھ شہری جاں بحق ہوگئے جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیریوں دونوں نے ایک دوسرے پر ہمیشہ محبتوں کے پھول نچھاور کیے ہیں ،کشمیریوں کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھائی جاتی ہے، آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے جڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے