ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا اسمبلی  کا 28 مئی کو سرکاری چھٹی کا وفاقی حکومت کا  فیصلہ مسترد

  پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے 28 مئی یوم تکبیر  کے موقع پر وفاقی حکومت  کی جانب سے  سرکاری چھٹی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے ایک قرارداد پیش کی، جس میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل مسترد کی جائے۔

قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتے اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیتے ہوئے  28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں