ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں اضلاع کی سطح پر ریسکیو 1122 سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

کراچی:سندھ میں شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اضلاع کی سطح پر ریسکیو 1122 سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ضلعوں کی سطح پر (تمام اضلاع میں) ریسکیو 1122 کے سینٹرز (ہیڈ کوارٹرز) کا قیام جلد کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری کی صدارت میں ریسکیو 1122 کا کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری بحالی وسیم شمشاد، سیکرٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ڈی جی ریسکیو 1122 عابد شیخ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں سیکرٹری بحالی اور ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 کے ڈویژنل سطح پر ہیڈکوارٹر قائم کیے ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے ہیڈ کوارٹر تمام اضلاع میں بنائے جائیں گے اور موٹروے و ہائے ویز پر ہر 50 کلومیٹر پر بھی ریسکیو مرکز قائم کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں