ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور میں ریلوے لائن پر کریکر دھماکا، ٹرینیں روک دی گئیں

خیرپور: ریلوے لائن پر کریکر دھماکے کے بعد روٹ پر آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیرپور کے علاقے فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹڑی پر کریکر بم کا دھماکا ہوا، جس سے ریلوے لائن کو معمولی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے  جب کہ ایک اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔

کریکر دھماکے کے بعد حفاظتی انتظامات اور تلاشی کی وجہ سے ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیاتھا اور ٹریک کو بحال کرنے کا کام شروع کیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں