English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

 اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہے، توقع ہے کہ امریکی حکام پاکستانی کرکٹرز اور شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔

 دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے اور اس بارے میں مشاورت جاری ہے، برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ کوئی رائے نہیں دیں گی، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکام نے بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے