English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

 میکسیکو سٹی: کلاڈیاشین بام میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی آفیشل الیکٹورل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج یہ ظاہر کررہے ہیں کہ کلاڈیا شین بام 58 سے 60 فیصد تک ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین بام کو اپنی کاروباری خاتون حریف زوشل گلویز پر 30 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

انتخابات میں اپنی کامیابی پر شین بام نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ناکام نہیں ہونے دونگی۔

شین بام یکم اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے کا حلف لیں گی اور میکسیکو کا صدارتی منصب سنبھالیں گی۔

اس کے علاوہ شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں اور وہ میکسیکو سٹی کی سابقہ میئر بھی رہ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے