ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب میں بارش ہوگی۔ جبکہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز رفتار بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں 4 جون سے 7 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آندھی کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں