English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہونے کا اعزاز

لاہور: عالمی سطح پر سب سے بڑے اعلیٰ تعلیمی ادارے کیو ایس (Quacquarelli Symonds) کی جانب سے پاکستان کی پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے کیو ایس رینکنگ میں حیرت انگیز و شاندار ترقی کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بلال اکرم شاہ اور بلال ریاض نے واشنگٹن میں منعقدہ عالمی ادارے کیو ایس کی طرف سے ایجوڈیٹا سمٹ میں پنجاب یونیورسٹی کو 5 برس میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والے ادارہ قرار دینے کا ایوارڈ وصول کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریااور سنگاپور کی جامعات کا مقابلہ کر کے یہ اعزاز حاصل کیاہے اور وسائل کے اعتبارسے کئی گنا بڑی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ کر پوزیشن حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی دنیا کی 570 ویں بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے