میکسیکو:میکسیکو میں پہلی مرتبہ خاتون صدر منتخب ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد خاتون میئر کو قتل کردیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون میئر کو 19 گولیاں ماری گئیں، حملے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں، اس حملے میں ان کا سیکورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا۔
خاتون میئر پر اس حملے سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، مسلح افراد کا تعلق کسی منظم جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون میئر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قتل کی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات تھیں، انہیں 2023ءمیں3 دن تک مسلح افراد نے یرغمال بھی بنایا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقتول خاتون میئر یولینڈا سانچیز ستمبر 2021ءسے کوٹیجا قصبے کی میئر تھیں۔ وہ اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

