English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں نوجوانوں کے قاتل گرفتار نہیں ہو رہے،ملزمان کو قرار واقعی سزا اور سرعام ہونی چاہیے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قتل ہونے والے نوجوانوں کے قاتل گرفتار نہیں ہو رہے ،ملزمان کو قرار واقعی سزا اور سرعام ہونی چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے اس شہر کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں ظلم کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے، ان کیسز کو میں بطور گورنر خود مانیٹر کروں گا، مقتول کے بچوں کی کفالت کی ذمےداری لیتا ہوں ،شہر قائد کو لاوارث بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ بیرونی سازش کا حصہ ہے، شہر میں اسٹریٹ کرائم نہیں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے ،نااہلی کس کی ہے اس کا تعین ہونا ضروری ہے، ہمیں دس سال میں نہیں دس دن میں انصاف چاہیے،دس دن بعد یہیں سے پریس کانفرنس کروں گا کہ کیا پیشرفت ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم سب سرجوڑ کر بیٹھیں، بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد یقین سے کہتا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں شہر میں بےامنی نہ ہو، مقتول کی ماں پوچھتی ہے کہ میرا اکلوتے بیٹے کے قتل کا کون زمہ دار ہے، روزانہ شہر قائد میں نوجوانوں کو کندھا دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے