English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فوج کی حملے میں بھارتی میزائل کا استعمال

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں اقوام متحدہ کے پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں بھارتی  میزائل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کو 8 ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں ، جس میں صہیونی فوج نے اہل غزہ پر قیامت ڈھاتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید، ہزاروں کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کردیا ہے جب کہ غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی بمباری کا بھارت حامی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ سب مسلم دشمنی کی وجہ سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے نصریت میں پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بہیمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 معصوم فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں اسرائیل نے بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے ‘‘میڈ ان انڈیا’’لیبل سے پتا چلتا ہے۔ جنوری 2024ء میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد فراہم کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹڈ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری برآمدگی بھی زیر غور ہے، رواں سال بھی اڈانی گروپ کے ڈرون بھارت سے اسرائیل بھیجے گئے تھے جو غزہ میں نہتے مسلمانوں پر استعمال کیے گئے۔

فلسطین میں بھارتی میزائلوں کا استعمال واضح کرتا ہے کہ بھارت اسرائیل کا یہ گٹھ جوڑ دنیا کو ایک خطرناک جنگ میں دھکیل رہا ہے ایسے میں غزہ سے شروع ہونے والی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے