ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور پاک بحریہ کی مشترکہ مشقیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ترکیہ میں پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشترکہ مشق

‘‘TURGUTREIS-IX’’میں شرکت کی اور پاک بحریہ کے سربراہان نے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور
مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔ مشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کی گئیں۔ سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز TCG HEYBELIADA، سب میرین TCG DOGANAY اور SH-70B ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔مشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیا۔ ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق TURGUTREIS کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں