ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف اعتماد کھو چکے ،دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ،حافظ نعیم الرحمن

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنا اعتبار کھو چکے ہیں، ان کے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا بجٹ میں اشرافیہ کو پچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا۔ شہباز شریف جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ امیر جماعت
نے کہا کہ سرمایہ کاری کم ترین سطح پر اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں۔ نوجوان مایوس، برین ڈرین عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے۔ استحکام کے لیے ضروری ہے کہ فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں