ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ پر بھی خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ جاری

خیبر پختونخوا میں عید کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کی جانب سے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پشاور سٹی، اندورن شہر، حیات آباد، یونیورسٹی ٹاؤن میں ہر گھنٹے بعد 2 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جا رہی ہے جب کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کم وولٹیج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواحی علاقے بڈھ بیر ، ریگی، ہزار خوانی، اڑمڑ اور دیگر علاقوں میں 18 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں