اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے کی حمایت میں آگئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اونٹنی زخمی ہے اس لیے گھبراہٹ کا شکار اور خوفزدہ ہے، اونٹنی کی دیکھ بھال کو ظاہر کرنے کے اور بہت سے پرسکون طریقے ہیں۔
شازیہ مری نے اونٹ کی دیکھ بھال کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ
گورنر سندھ سے درخواست کروں گی کہ براہ کرم اس معاملے کو سرکس یا فوٹو سیشن میں نہ بدلیں۔
خیال رہے کہ سانگھڑ میں زمیندار نے کھیت میں اونٹ آنے کے سبب اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی ، جس کی سوشل میڈیا پر خوب وڈیو وائرل ہوئی ، جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد پولیس نے کاررروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

