English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ایک لاکھ 60ہزار عازمین کا حج مکمل ہوگیا،کل سے وطن واپسی ہوگی

return home from tomorrow

اسلام آباد: پاکستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے ایک لاکھ 60 ہزار عازمین حج نے فریضے کی تکمیل کردی اور کل سے وطن واپسی کا عمل شروع ہوجائے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر پاکستان پہنچے گی۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی 171 پروازوں کے ذریعے 35 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کے ذریعے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو کر اچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، سکھر اور کوئٹہ لایا جائے گا۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21جولائی تک جا ری رہے جبکہ ایک لاکھ25 ہزار حجاج کرام کی واپسی ملکی اور غیر ملکی نجی ایئرلائنز کے ذریعے ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے