English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت : زہریلی شراب پینے سے 34 افراد ہلاک

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اسپتال میں مریض کی عیادت کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 34 افراد ہلاک ہوگئے۔ شراب پی کر مرنے کے واقعات بھارت میں عام طور پر پیش آتے رہتے ہیں اور مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہات سے اس نوعیت کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ حالیہ واقعہ بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں پیش آیا ،جس میں 60 سے زائد افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد 10متعلقہ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے،جن میں ضلع کا کلیلکٹر اور پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک 49 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے