ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے روس سے گیس درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

ویتنام کے صدر ٹولام روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کررہے ہیں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین ممالک نے روس سے گیس درآمدکرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین نے روس سے مائع گیس درآمد کرنے سے پابندیوں کے چودہویں پیکیج پر اتفاق کیا۔ سرکاری میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں زور دیا گیا کہ نئی پابندیوں کے فیصلے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل میں لیے گئے ہیں۔ یورپی یونین کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن کا کہنا تھاکہ نئے پابندیوں کا پیکیج روس کی اہم ٹیکنالوجی تک رسائی کو مزید روک دے گا۔ واضح رہے کہ پابندیوں سے یورپی یونین کو روس سے ایل این جی کی برآمدات متاثر نہیں ہوگی، لیکن یورپی یونین کی بندرگاہوں پر روسی ایل این جی کی دوبارہ فروخت پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے سرکاری دورے کے بعد ویتنام پہنچ گئے،جہاں دارالحکومت ہنوئی میں صدر ٹو لام نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پیوٹن کا کہنا تھا کہ ویتنام کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور تجارت کے میدان میں بھی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دو طرفہ تجارتی حجم میں گزشتہ سال 8 فیصد اضافہ ہوا۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ ویتنام کے ساتھ بین الاقوامی ہم آہنگی میں کام کرتے ہیں ۔ روس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ بات چیت کو اہمیت دیتا ہے۔ادھر ویتنام کے صدرٹو لام نے بھی زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں