ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

یریوان:آرمینیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آرمینیا نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہری آبادیوں خصوصاً غزہ پر مسلسل بمباری کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا عالمی قوانین، خودمختاری اور امن و امان کے حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ آرمینیا مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن و استحکام کے قیام کا خواہاں ہے اور اس کے لیے اہم فیصلے کرے گا۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہل کار حسین الشیخ نے آرمینیا کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے فلسطین خصوصاً غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے بعد سے قابض صہیونی فوج کی مسلسل دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کئی ممالک نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں