ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پولیس مقابلہ ودیگر کارروائی میں 2ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابقجی او آر پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل سوار افراد کو روکا جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زوہیب چانڈیو کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنا تعلق اسٹریٹ کرمنل گینگ سے ظاہر کیا ہے ، گرفتار ملزم اوراس کاساتھی وادھواہ، قاسم آباد، نسیم نگر کے مختلف علاقوںمیں اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوںمیںملوث رہے ہیںاور پولیس کومطلوب تھے ۔ پولیس ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔ نسیم نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل وقار احمد ساریوکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوئی اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں