ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرم دھماکہ: صدر، وزیراعظم کی شدید مذمت ، شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حب الوطنی اور احساس فرض کو سراہا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں