English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آج  شام  شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی ، جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو جائے گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ بھی ہوگا  ۔

دوسری جانب شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔کے الیکٹرک کی ناہلی کی وجہ سے کاروبار کو بھی نقصان ہو رہا ہے ۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی70 فیصد کراچی میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، عوام کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کراچی الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے