مظفر آباد :آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔
میڈیار پورٹس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات اور لوازمات پورے نہ ہونے پر منسوخ کی گئی،الیکشن کمیشن نے پاک سر زمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔
جموں و کشمیر عوامی تحریک، مشن کشمیر ٹاسک فورس اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد، پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی ہے۔

