ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کی ساری جماعتوں کو آپریشن قبول نہیں ہے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ  نے کہاہے کہ  اگر اسٹیبلشمنٹ  فارم 47بنانے کیلئے شہروں میں آ جائے گی تو دہشت گردوں کو کاروائیاں کرنے کا موقع ملے گا۔

لطیف کھوسہ  نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ یہ آپریشن کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ہم نے کہاتھا کہ کوئی آپریشن پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتا،یہ فارم 47 والے  بیٹھے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں نہ لے کر معاملے کو مس ہینڈل کیا، اگر اسٹیبلشمنٹ  ہرضلع میں فارم 47بنانے کیلئے شہروں میں آ جائے گی تو دہشت گردوں کو کاروائیاں کرنے کا موقع ملے گا،آپریشن کے بارے میں ہمیں بتا کر کوئی احسان نہیں کریں گے یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں