English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: عبد اللہ شاہ غازی کے عرس پر کل عام تعطیل کا اعلان

کراچی: صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پر شہری حکومت نے  کل کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر بند رہیں گے، تعطیل کے موقع پر صرف صفائی کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے دفاتر کھلے رہیں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی نےکونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کی۔

خیال رہے کہ عبداللہ شاہ غازیکے عرس پر ہرسال  دیگر سرکاری اداروں سمیت تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے