
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزارت برائے ہنگامی حالات کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں واقع ایک ہاسٹل میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو جلتی ہوئی عمارت سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہاسٹل میں تارکین وطن مقیم تھے۔دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔