پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کییگئے،محکمہ انسداد دہشت گردی نے 55 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا۔322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے 2 خودکش حملہ آوروں کوگرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، دھماکا خیز بارود کی سمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
18 دہشت گردوں کیسروں کی قیمت مقررکی تھی، انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتارجبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا، رواں سال 273 دہشت گردحملے ہوئے، حملوں میں 118 میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا،ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر دندان شکن شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

