English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم پر امید ہیں یہ سیٹیں کمیں ملیں گی: چیئرمین پی ٹی آئی

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم پر امید ہیں یہ سیٹیں کمیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میدیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ 78 سیٹیں ہیں جس میں 67 عورتوں اور 10 غیر مسلم کی نشستیں ہیں، یہ سیٹیں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے بلے کے امیدوار سنی اتحاد کونسل کے لیے رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے، کمیشن نے ہمیں اس پوائنٹ پر یہ دینے سے منع کردیا تھا کہ سنی اتحاد نے الیکشن نہیں لڑا ور لسٹ نہیں دی تو لہذا ان کو سیٹیں نہیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے استعفی دیا ہے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی اس معاملے پر،عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ پارلیمانی پارٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس استعفے کو منظور نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں لیکن جو لوگ پی ٹی آئی سے جا چکے یا جنہوں نے ان سے دوریاں اختیار کی ان کے پارٹی میں آنے کا فیصلہ خان صاحب کریں گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے