English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پی پی کو چھبی، ہم بھی صدر کا استعفی مانگ سکتے ہیں، فاروق ستار

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم )  کے رہنماء ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پی پی کو لگی بھی اور چھبی بھی ہے،  اگر پیپلزپارٹی  گورنر کا استعفی مانگ سکتی ہے تو ہم بھی صدر کا استعفی مانگ سکتے ہیں۔

شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ  پیپلز پارٹی والے میچور لوگ ہوتے تو اصل ایشو پر عدالتی فیصلے پر بات کرتے، پی پی  رہنماؤں نے اصل مدعے سے ہٹ کر بات کی، گورنر کا پوچھنا ہے تو مفت آئی ٹی تعلیم حاصل کرنیوالے 50 ہزار بچوں سے پوچھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کامران ٹیسوری کے بارے میں عوام سے پوچھیں جن کیلئے انھوں نے بلاامتیاز خدمت کی، گورنر کے کاموں کی تو پی پی کے کئی وزرا اور رہنما بھی تعریف کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے