ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  پارٹی  ڈسپلن کی خلاف ورزی: شیرافضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل

اسلام آباد:تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار کی کور کمیٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت  پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی میں موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمرایوب، سینیٹر شبلی فراز و دیگر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرتے ہوئے جے یو آئی ف سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی توثیق کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں