ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے، ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید

Gaza cannot be allowed

صیہونی فورسز نے غزہ میں حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد سمیت 12 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

صیہونی فورسز نے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث پیدا ہونے والے خراب حالات کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی جِلد کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے علاقے شجاعیہ میں صیہونی فورسز کے حملے سے کم ازکم 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 925 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 87 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں