راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات پر فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔
ہلاک ہونے والا دہشت گرد کمانڈر سیکورٹی فورسز کے خلاف کئی دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

