English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کوئی افسر نہیں، سی ای او

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے کہا ہے کہ میرپورخاص میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا کوئی افسر نہیں ہے، ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت کے لیے ڈاکٹر عمر کاکا کی خدمات لی جاتی ہیں لیکن ان کا سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سے کوئی تعلق نہیں، ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی وجہ سے غیر تصدیق شدہ خون کی منتقلی، سرنج کو بار بار استعمال کرنے، نشے کے عادی افراد، حجام اور دیگر کئی وجوہات ہیں، اتائی ڈاکٹرز کے کلینکس کو سیل کرنا ہمارا کام ہے لیکن اس کے بعد اسے ڈی سیل نہ کرنے دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن سرکاری و نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز میں کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود سومرو اور ڈاکٹر طارق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتائی ڈاکٹروں پر جو مقدمات قائم کیے جاتے تھے، ان میں جو دفعات لگتی تھیں، وہ ضمانت شدہ تھیں، انہیں اب مزید سخت قانون کے لیے سفارشات بھیجی گئیں ہیں جو جلد قانون کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیبز کی رجسٹریشن تو ہے لیکن انہیں اب تک لائسنس جاری نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام علاقوں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز موجود ہوں اور ان کی فیس بھی بھی مناسب ہو تو اتائی کی گنجائش نہیں رہتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے