پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف محرم کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اور سینئر رہنما رانا ثنا اللہ ، نوازشریف کے دوروں کا شیڈول تیار کریں گے۔
دوروں کا شیڈول مکمل ہونے کے بعد پارٹی صدر تنظیم سازی کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، نوازشریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے پارٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، پارٹی صدر چاروں صوبوں کے دوروں کے ساتھ گلگت ، بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے۔

