English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججز اس فیصلے پر پہنچے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام آئین کے خلاف تھا، فوادچوہدری

The judges came to the decision

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 4ججز پر اعتراض کر کے ہٹانے کا کہہ رہا ہے،پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے کیلئے ججز کو غیر جانبدار ہونا چاہیے،الیکشن کمیشن کا اقدام آئین کے خلاف تھا.

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مستعفی کیوں نہیں ہورہے،(ن) لیگ صرف 18سیٹیں جیتی، فارم 47پر شہباز شریف کو مسلط کیا گیا۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 2-11سے نشستیں دینے کا فیصلہ ہوا،سپریم کورٹ کے 13ججز اس فیصلے پر پہنچے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام آئین کے خلاف تھا،فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مستعفی کیوں نہیں ہورہے،عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اکثریت جماعت بن گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 4ججز پر اعتراض کر رہا ہے، ہٹانے کا کہہ رہا ہے،پی ٹی آئی کے حق میں فیصلے کیلئے جج کو غیر جانبدار ہونا چاہیے،(ن) لیگ صرف 18سیٹیں جیتی، فارم 47پر شہباز شریف کو مسلط کیا گیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں،ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے ہمیشہ احترام کا تعلق رکھا ہے،اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں کٹ مار کر پھینک دیا ہے،بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کیلئے بات کر نا ہو گی جو نہیں ہو رہی،حکومت سیاسی طور پر ہار چکی ہے،حکومت کہتی ہے انہیں فزیکلی نکال سکتے ہیں تو نکال لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے