
کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ چاہے کوئی کتنا ہی آئین اور قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، اس کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آسانی سے چیزیں ختم نہیں ہوتیں، بانی پی ٹی آئی کا نکاح والا کیس تو شرمناک کیس تھا، لاجک نہیں جیتے گی لاء جیتے گا۔
عدت میں نکاح کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی بہت سے مراحل اور کیسز باقی ہیں، چاہے کوئی کتنا ہی آئین و قانون سے باہر جا کر رعایت دے دے، لاجک نہیں لاء جیتے گا۔
