ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم، گرفتاری غیر قانونی قرار

PTI leader arrested

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قراردے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی رہائی  سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان روسٹرم پر آئے اور عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کررہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں، وہ اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ پر دیکھا ہے کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟

جس پر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے جواب دیا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔

بعدازاں عدالت نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قراردے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں