English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہنگامہ آرائی، پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ 

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ ہیئر ہِلز نامی علاقے میں سیکڑوں افراد اچانک سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ایک بس کو آگ لگادی اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ شہر کی انتظامیہ کے لیے یہ سب کچھ انتہائی حیرت انگیز تھا۔

لیڈز کے علاقے ہیئر ہِلز میں اچانک شروع ہونے والی ہنگمہ آرائی سے بہت سے لوگ خوفزہ ہوگئے اور اپنے گھروں میں دُبک گئے۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ اچانک اِتنی زیادہ ہنگامہ آرائی کس بنیاد پر ہوئی۔ وزیرِداخلہ یوویٹ کوپر نے ہنگامہ آرائی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ پُرسکون رہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسک پر ایک پوسٹ میں یوویٹ کوپر نے ویسٹ یارکشائر پولیس کا شکریہ ادا کیا جس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے معاملات کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

گِپٹن اور ہیئر ہلز ایریا کی کونسلر سلمیٰ عارف نے مقامی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ مل کر متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے بس کو آگ لگانے اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

سلمٰی عارف نے ٹوئیٹ کے ذریعے دوسرے علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ پولیس کے اضافی دستے تعینات کیے جارہے ہیں تاکہ معاملات کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے