English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک اور معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دانیال چوہدری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک اور معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، عسکری اور سول قیادت نے دہشتگردی کے خطرات کے باوجودعاشورہ پر بہترین کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر روز ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ سب پاکستان کی حفاظت اور بقا کیلئے جانیں دے رہے ہیں، یہ اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی عظیم قربانیوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے، وطن کے محافظوں اور جانثاروں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے اور شہدا کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں ملے گی جو اس قسم کی مہم چلائے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادراوں ،عسکری اور سول قیادت نے عاشورہ پر بہترین کام کیا حالانکہ محرم کے دوران دہشت گردی کے بہت زیادہ خطرات تھے۔انھوں نے کہا کہ 4 سال ملک کو معاشی ابتری کا شکار کیا گیا، دوسال پہلے تک پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں، مگر آج ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے