English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے: وزیر اعظم

اسلام آ باد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا، اس منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

ہفتہ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرکے وہاں جاری تعمیراتی کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیرمیں تعاون پر جنوبی کوریا کی حکومت کے مشکور ہیں، سہولتوں کے اعتبار سے یہ جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک پر لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، حکومت سنبھالتے ہی ترقیاتی منصوبوں پر24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ٹی پارک اس خطے میں رول ماڈل ہوگا، آئی ٹی پارک میں 120 دفاتر ہوں گے، بزنس سپورٹ سینٹر بھی آئی ٹی پارک میں قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ماہرین کے ساتھ اس پارک کا قریبی رابطہ ہوگا، آئی ٹی پارک میں ریسٹ ہاوس بھی تعمیر کیا جائے گا، آئی ٹی پارک کے ذریعے 10 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر24گھنٹے تعمیراتی کام کرنے کا نظام متعارف کروایا تھا، خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی، بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کردیا ہے، پروجیکٹ ٹیم اوروزارت آئی ٹی اس منصوبیکو جلد مکمل کرنے کیلیے اقدامات تیزکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے