کابل:پاکستان کے پڑوسی اور اسلامی ملک افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں پچھلے دنوں بہت بڑے پیمانے پربیٹری اور اسپیئر پارٹس کی مرکزی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ،جہاں ریاست کوبڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایاکہ افغانستان کے صوبہ قندھار کی مرکزی مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث 50 سے زائد کنٹینر مکمل خاکستر ہوگئے۔ چشم دید گوہان اور عہدیداروں نے بتایا کہ تجارتی سامان جس میں استعمال شدہ مہنگی کاریں، اسکریپ اور دیگرہم اشیا مارکیٹ میں موجود تھیں،آگ لگنے کے باعث مارکیٹ کو اربوں امریکی ڈالر کے نقصان کاخمیازہ بھگتنا پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے کے لیے چمن میں حکام سے مدد کی درخواست پر پاکستانی فائر فائٹرزکا ایک دستہ مارکیٹ میں لگی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں بڑے پیمانے پرحصہ لیا۔

