ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریم یونین کے سینئر رہنما کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) سکھر محراب پور زون کے میٹ اور پریم یونین کے سینئر رہنما میر محمد کیلیے الوداعی پارٹی پروگرام بحریہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص پریم یونین( سی بی اے )کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو، علی حسن خاصخلی پی ڈبلیو آئی محراب پور الطاف حسین میمن اے ڈبلیو ممتاز علی ڈپٹی کنٹرولر بابر فہیم اور سکھر ڈویژن زون رانی پور کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریم یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیر محمد تنیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میٹ میر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے ریل کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلیے ذمے داری نبھائی اور اپنی جوانی کے قیمتی دن پاکستان ریلوے کو دیے، دعا ہے کہ وہ باقی زندگی بھی خیریت سے گزاریں۔اس موقع پر میر محمد کو سندھ کی تہذیب اور روایات کے مطابق اجرک ٹوپی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں