لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پارٹی میں اندرونی سیاست بہت تھی، پارٹی عہدے چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا میں ایک بندے نے 100، 100 اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنان کو کور کمانڈر ہاؤس نہیں جانا چاہئے تھا، معلوم نہیں فیصلہ کہاں ہوا لیکن غلط ہوا، پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست میں کوئی پسند نہ آئے تو اس کو ٹرول کیا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بعد نئے انتخابات ہونے چاہئیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام خودکشی کرنےپر مجبور ہے۔
