ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن ہی دھرنوں کے ذریعے اقتدار میں پہنچنا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن ہی دھرنوں کے ذریعے اقتدار میں پہنچنا ہے، ان پر  ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 دہشت گردی کے پیش نظر لگائی گئی ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کریگا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا  جو جماعت 2014 سے سڑکوں پر ہے وہ مزید 3 دن گھروں میں آرام کر لے، اڈیالہ جیل کے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا ہے، ان لوگوں پر ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا مریم نواز پنجاب کے عوام کو سستی روٹی ، سستا آٹا اور مفت ادویات دے رہی ہیں جبکہ کے پی کے عوام 11 سال سے انقلابی تقریریں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے سے پیٹ بھر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں